سرکار مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی

سرکار مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃ اللّٰہ علیہ 

محبوب یزدانی سلطان مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی السامانی قد س سرہ اپنے وقت کے جلیل القدر عالم اور برگزیدہ صوفی کے علاوہ صاحب تصانیف بزرگ تھے آپ بیک وقت مصنف ، مؤلف، مترجم،مفسر، مجدد، مصلح، محدث، فقیہ، محشی، مؤرخ، مفکر،نعت گوشاعر، منجم اور شارح تھے۔ بیشتر علوم و فنون میں کامل مہارت رکھتے تھے۔

Dargah kichaoucha makhdoom ashraf sarkar
Dargah kichaoucha makhdoom ashraf sarkar 


 آپ نے اپنے علم و روحانیت کے ذریعے تبلیغ دین کا فریضہ بحوبی انجام دیااور اس مقصد کے لئے تحریر وتقریر دونوں سے اہم کا م کیا کسی کی علمیت کا جائزہ لینے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی تحریر یعنی کتب کا جائزہ لیا جائے 

اس سلسلے میں کتب نمایاں حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہی وہ علمی سرمایہ ہے جو کسی بھی عالم کی علمی حیثیت اور مقام کو واضح کرتا ہے۔ آپ نےبہت ساری کتب تصنیف فرمائیں جو مرور ایام کے ساتھ ساتھ وہ ناپید ہو گئیں ، لیکن اب بھی الحمد اﷲ کچھ کتابیں ایسی ہیں جو صحیح حالت میں ہیں 

۔ اور عالم اسلام کی مختلف جامعات میں محفوظ ہیں۔اکثر کتابیں فارسی میں تھیں بعد میں آپ نے ان کا عربی میں ترجمہ کیا جس طرح ایک کتاب فوائد العقائد تھی یہ کتاب فارسی میں تھی بعد میں اسکا عربی میں ترجمہ کیا گیا ۔ آپ کی تصانیف میں لطائف اشرفی کو بڑی اہمیت حاصل ہے 

یہ کتاب فارسی میں ہے اور اس میں آپ نے تصوف کے بڑے اہم اسرار و رموز بیان فرمائے ہیں طریقت کے تمام سلاسل کے بزرگوں نے اس سے استفادہ کیا ہے یہ کتاب کچھوچھہ مقدسہ کی لائبریری کے علاوہ دیگر جامعات میں بھی محفوظ ہے اور اس کا اردو میں ترجمہ ہو چکا ہے ۔   

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ